علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ پھر مؤخر

علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ پھر مؤخر

راولپنڈی( تر کیہ خبر) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا ہے۔سماعت کے موقع پر عدالت نے محفوظ فیصلہ بغیر کسی کارروائی کے 26 اکتوبر تک ملتوی کر دیا۔ اس دوران علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ پہلے 22 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔ فیصلہ عدالت کے جج امجد علی شاہ نے محفوظ کیا تھا۔عدالتی کارروائی کے مطابق مقدمے کا فیصلہ اب چوتھی مرتبہ مؤخر کیا گیا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.