ایران کے ساتھ جنگ ٹرمپ کے لیے ناقابل فراموش سبق ہوگی:ایرانی چیف آف سٹاف

1 ماہ قبل
ایران کے ساتھ جنگ ٹرمپ کے لیے ناقابل فراموش سبق ہوگی:ایرانی چیف آف سٹاف

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی چیف آف سٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ لڑائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ناقابل فراموش سبق ہوگی۔موسوی نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے غیر محتاط بیانات سربراہ مملکت کے شایان شان نہیں ہیں، اور اگر وہ جنگ چاہتے ہیں تو مذاکرات کی بات کیوں کر رہے ہیں۔ادھر ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور عمان کی میزبانی میں منگل سے جنیوا میں شروع ہو رہا ہے، جس میں ایرانی وزیر خارجہ اور تکنیکی وفد شریک ہوں گے۔ امریکی انتظامیہ نے بھی ایران پر دباؤ بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔