انوشے اشرف کی نادیہ خان پر طنزیہ تبصرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

2 ماہ قبل
انوشے اشرف کی نادیہ خان پر طنزیہ تبصرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان انوشے اشرف کی جانب سے معروف ٹی وی ہوسٹ و اداکارہ نادیہ خان کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔انوشے اشرف، جو میوزک چینلز پر وی جے کے طور پر شہرت رکھتی ہیں، پاکستان کی ابتدائی وی جیز میں شمار ہوتی ہیں۔ وہ موسیقی، ٹرینڈنگ موضوعات اور دلچسپ گفتگو کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کرتی رہی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے چنار گھاٹی، صحرا میں سفر اور ٹوپی جیسے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انوشے اشرف نے ٹی وی شوز جیسے چائے، ٹوسٹ اور ہوسٹ کی میزبانی بھی کی ہے۔حال ہی میں انوشے اشرف نے ایف ایچ ایم کے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے نادیہ خان کا نام لیے بغیر ان کے انداز پر طنز کیا اور میڈیا و سوشل میڈیا پر خود کو متحرک رکھنے کے طریقوں پر گفتگو کی۔پوڈکاسٹ کے دوران انوشے اشرف نے کہا کہ انہیں بھی وہی کرنا چاہیے جو نادیہ خان کرتی ہیں، اور طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ کسی بھارتی سے مل کر اس پر چیخیں گی اور اونچی آواز میں پوچھیں گی: "کیا تم بھارتی ہو؟ تم پاکستان سے نفرت کیوں کرتے ہو؟" اور اگلے ہی دن وہ ہر جگہ وائرل ہو جائیں گی۔اس موقع پر اینکر نے انوشے اشرف کو مشورہ دیا کہ وہ ذاتی کانٹینٹ تیار کریں اور ڈیجیٹل میڈیا پر زیادہ متحرک رہیں تاکہ نمایاں رہ سکیں اور وائرل ہونے کے مواقع بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ نادیہ خان خبروں میں رہنے کا ہنر خوب جانتی ہیں اور ہر قسم کے فالوورز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔