وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز کا امریکی صدر ٹرمپ رابطہ

2 ماہ قبل
وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز کا امریکی صدر ٹرمپ رابطہ

واشنگٹن/کاراکاس( مانیٹرنگ ڈیسک)وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک طویل اور شائستہ ٹیلی فونک گفتگو کی، جو دونوں رہنماوں کے درمیان صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد پہلا رابطہ تھا۔روڈریگز نے ٹیلیگرام پر بتایا کہ بات چیت باہمی احترام کے ماحول میں ہوئی اور اس دوران متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں کہا کہ گفتگو بہترین رہی اور وینزویلا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ صدر مادورو اور ان کی اہلیہ اس وقت امریکہ کی وفاقی جیل میں قید ہیں اور ان پر منشیات سے متعلق الزامات عائد ہیں، جس کی آئندہ سماعت 17 مارچ کو ہوگی۔ڈیلسی روڈریگز نے کہا کہ وینزویلا اب ایک "نئے سیاسی دور" کی طرف بڑھ رہا ہے۔