وینزویلا میں نائب صدر عارضی صدر مقرر، مادورو کی غیر حاضری میں اقتدار سنبھالا

3 ماہ قبل
وینزویلا میں نائب صدر عارضی صدر مقرر، مادورو کی غیر حاضری میں اقتدار سنبھالا

کراکس( مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا کی سپریم کورٹ نے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کے اغوا کے بعد نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو عارضی طور پر صدارتی عہدے کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ عدالت کے حکم نامے کے مطابق، ڈیلسی روڈریگز انتظامی تسلسل اور ملک کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے صدارتی دفتر کے تمام اختیارات استعمال کریں گی۔نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے ملک پر ہونے والی مسلح جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ ملک کی دفاعی کونسل کو فعال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے آئندہ چند گھنٹوں میں مزید ردعمل متوقع ہے اور وینزویلا قانونی اور باوقار مکالمے کے لیے تیار ہے۔سپریم کورٹ کے ججوں نے مادورو کو مستقل طور پر عہدے سے ہٹانے سے گریز کیا، کیونکہ اس صورت میں 30 دن کے اندر نئے انتخابات کرانا ضروری ہوتا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک اقتدار کی محفوظ منتقلی ممکن نہیں ہو جاتی، امریکہ وینزویلا کی کارروائیوں میں حصہ لے گا اور امریکی تیل کی کمپنیاں وینزویلا میں سرگرم ہوں گی۔