ایران کے قریب امریکی جنگی طیاروں کی مشقیں، حالات سنگین

2 ماہ قبل
ایران کے قریب امریکی جنگی طیاروں کی مشقیں، حالات سنگین

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک)واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی فضائیہ کے طیاروں نے ایران کی فضائی حدود کے قریب غیر معمولی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں، جس سے خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔اسرائیلی ٹی وی چینل 14 کے مطابق حالیہ دنوں میں ایران کے قریب امریکی طیاروں کی تعداد میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد KC-135R طرز کے ایندھن فراہم کرنے والے طیارے اور B-52 بمبار ایک امریکی اڈے سے روانہ ہوئے، جو کسی بھی ممکنہ فضائی کارروائی کی تیاری کی جانب اشارہ تصور کیے جا رہے ہیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وائٹ ہاس نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر ایک مختصر مگر معنی خیز پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا کہ خدا ہماری افواج اور امریکہ کی حفاظت کرے اور یہ ابھی شروعات ہے۔ اس پیغام کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بھی شیئر کی گئی تھی جس میں وہ "ہم امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بنائیں" کے نعرے والی ٹوپی پہنے نظر آئے۔دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ پینٹاگون کے قریب واقع پیزا ریستورانوں میں غیر معمولی آرڈرز موصول ہوئے ہیں، جسے بعض تجزیاتی پلیٹ فارمز ممکنہ فوجی سرگرمیوں سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ ان تمام اشاروں نے خطے میں ممکنہ نئی پیش رفت کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔