امریکا ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے سپر کیریئر تعینات کرے گا

1 ماہ قبل
امریکا ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے سپر کیریئر تعینات کرے گا

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات سست روی کے باوجود جاری ہیں، تاہم امریکی حکام نے مشرقِ وسطیٰ میں ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے دوسرے طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعیناتی کی تیاری شروع کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگی بیڑے ’’یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش کیریئر اسٹرائیک گروپ‘‘ کو روانگی کیلئے ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ یہ نِمِٹز کلاس سپر کیریئر نیوکلیئر طاقت سے چلتا ہے اور تربیتی مشقوں کے بعد آئندہ دو ہفتوں میں ممکنہ تعیناتی کیلئے تیار ہے۔ماہرین کے مطابق اگر یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش مشرقِ وسطیٰ پہنچتا ہے تو یہ یو ایس ایس ابراہام لنکن کے ساتھ شامل ہوگا، جس سے پہلی بار ایک سال بعد خطے میں دو امریکی سپر کیریئر بیک وقت آپریشنل ہوں گے۔ اس اقدام کو ایران کیلئے واضح عسکری پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔حالیہ ہفتوں میں آبنائے ہرمز اور بحیرۂ عرب میں امریکی اور ایرانی فورسز کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔