امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کی ایران پر فوجی مہم کی حمایت، جنگ روکنے کی قرارداد مسترد

1 ماہ قبل
امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کی ایران پر فوجی مہم کی حمایت، جنگ روکنے کی قرارداد مسترد

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹ میں ریپبلکن اراکین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کی فوجی مہم کی حمایت کی اور دونوں جماعتوں کی جانب سے پیش کردہ مشترکہ قرارداد کو روکنے کے حق میں ووٹ دیا، جس کا مقصد جنگ کو روکنا اور کسی بھی قسم کی جنگی کارروائی سے قبل کانگریس کی منظوری لازمی قرار دینا تھا۔امریکی سینیٹ میں اس قرارداد کو آگے نہ بڑھانے کے حق میں 53 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں 47 ووٹ پڑے، یوں قرارداد کثرت رائے سے مسترد ہو گئی۔ٹرمپ کے دورِ حکومت میں بیرون ملک افواج کی تعیناتی روکنے کے لیے ڈیموکریٹس اور چند ریپبلکن اراکین کی جانب سے کی جانے والی اس تازہ ترین کوشش کے حامیوں کا کہنا تھا کہ یہ اقدام جنگ کے اعلان سے متعلق کانگریس کی آئینی ذمہ داریوں کو بحال کرنے کے لیے ہے۔