ترکیہ خبر

امریکی بحریہ نے ایرانی تیل بردار جہاز روک لیا، تہران کا قزاقی کا الزام

امریکی بحریہ نے ایرانی تیل بردار جہاز روک لیا، تہران کا قزاقی کا الزام

 واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نے ایک ایرانی پرچم بردار تیل بردار جہاز کو روک لیا ہے۔سینٹکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی اس وقت کی گئی جب جہاز نے ایرانی بندرگاہ کی جانب سفر کرنے کی کوشش کی۔ امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے سلسلے کا حصہ ہے۔میرین ٹریفک کے اعداد و شمار کے مطابق یہ تیل بردار جہاز خام تیل لے جا رہا تھا اور آخری بار اسے تقریباً دو ہفتے قبل آبنائے ملاکا کے قریب دیکھا گیا تھا۔دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ نے اس کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے کھلے سمندر میں قزاقی اور مسلح ڈکیتی قرار دیا ہے۔ اس سے قبل بھی ایران سے منسلک دو دیگر تیل بردار جہازوں کی امریکی کارروائیوں کے بعد ضبطی پر تہران نے سخت ردعمل دیا تھا۔ماہرین کے مطابق سمندری راستوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے میں تیل کی ترسیل اور عالمی توانائی منڈی پر مزید دباؤ ڈال سکتی ہے۔