مشی گن میں ڈیموکریٹ امیدوار کی انتخابی مہم تیز، 24 لاکھ ڈالر عطیات جمع
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست مشی گن میں وسط مدتی انتخابات سے ایک روز قبل ڈیموکریٹ سینیٹ امیدوار عبدل السید اور ان کی جماعت نے ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے انتخابی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔عبدُل السید کی سابق انتخابی حریف ہیلی اسٹیونز کی جانب سے ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کے اعلان کو ریپبلکن جماعت نے اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ عبدل السید نے ڈیموکریٹک جماعت کے ابتدائی انتخابی مقابلے میں ہیلی اسٹیونز کو 14 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔انتخابی مہم کے دوران اسرائیل اور غزہ جنگ سے متعلق پالیسیوں پر دونوں امیدواروں کے درمیان اختلافات بھی سامنے آئے تھے۔ ہیلی اسٹیونز کے ریپبلکن امیدوار کی حمایت کے اعلان کے بعد عبدل السید کی مہم کو 24 لاکھ ڈالر کے عطیات موصول ہوئے، جو ایک دن میں جمع ہونے والی سب سے بڑی رقم ہے۔ریاستی ڈیموکریٹک پارٹی کے مطابق اس اعلان کے بعد انتخابی مہم میں رضاکاروں کی تعداد بڑھ گئی اور بڑی تعداد میں کارکن گھر گھر جا کر ووٹرز سے رابطے کے لیے انتخابی دفاتر پہنچے۔مشی گن ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ کرٹس ہرٹل نے کہا کہ ان کے خیال میں اس پیش رفت سے انتخابی نتائج پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا بلکہ ڈیموکریٹ ووٹرز مزید سرگرم ہوں گے۔