بھارت میں 13 کروڑ ووٹرز کے نام خارج، مودی حکومت کے خلاف احتجاج

بھارت میں 13 کروڑ ووٹرز کے نام خارج، مودی حکومت کے خلاف احتجاج

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں انتخابی فہرستوں سے 13 کروڑ سے زائد افراد کے نام نکالے جانے پر مودی حکومت اور الیکشن کمیشن کو شدید عوامی اور سیاسی مخالفت کا سامنا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق راہول گاندھی کی قیادت میں ہزاروں افراد نے نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور چیف الیکشن کمشنر سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے رام لیلا میدان کی جانب مارچ کیا۔رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو سیاسی فائدہ پہنچانے کے لیے انتخابی فہرستوں میں تبدیلیاں کی گئیں۔ نوجوانوں کی تحریک کروک جنتا پارٹی نے بھی ووٹر فہرستوں کے معاملے پر اپوزیشن کے احتجاج کی حمایت کردی۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں سے بڑے پیمانے پر ناموں کا اخراج صرف انتظامی مسئلہ نہیں بلکہ شہریوں کے بنیادی حقِ رائے دہی اور بھارت میں جمہوری عمل کی شفافیت کے حوالے سے بھی سنگین سوالات پیدا کرتا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.