امریکا میں قبل از وقت ووٹنگ میں اضافہ، ڈیموکریٹ ووٹرز سبقت لے گئے

امریکا میں قبل از وقت ووٹنگ میں اضافہ، ڈیموکریٹ ووٹرز سبقت لے گئے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے پیشگی ووٹنگ مکمل ہوگئی، جس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ووٹرز کی ابتدائی شرکت 2022ء کے انتخابات کے مقابلے میں نمایاں زیادہ رہی۔امریکی نشریاتی ادارے کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس مرتبہ پیشگی ووٹ ڈالنے والوں میں ڈیموکریٹ ووٹرز کا تناسب گزشتہ انتخابات سے بڑھ گیا، جبکہ سفید فام ووٹرز کی شرکت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے والوں میں ڈیموکریٹس کی تعداد اب بھی زیادہ ہے، تاہم مجموعی ووٹنگ میں اس طریقے سے رائے دینے والے شہریوں کا تناسب کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ڈیموکریٹ ووٹرز کی بڑی تعداد نے ڈاک کے ذریعے ووٹ بھجوانے کے بجائے پولنگ مراکز پہنچ کر پہلے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی ووٹنگ کے رجحانات ڈیموکریٹک جماعت کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔ انتخابی جائزوں، جماعتی ابتدائی مقابلوں میں ووٹرز کی شرکت اور ضمنی انتخابات کے نتائج سے بھی اسی جماعت کے حق میں بہتر امکانات ظاہر ہورہے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.