واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امریکی پرچم بردار بحری جہازوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں، جن میں انہیں ایرانی علاقائی پانیوں سے حتیٰ الامکان دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یہ ہدایات امریکی میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پیر کے روز جاری کی گئی ہیں۔حکام کے مطابق نئی ایڈوائزری میں جہازوں کے کپتانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایرانی فورسز کو جہاز پر سوار نہ ہونے دیں، تاہم اگر کوئی ایرانی اہلکار سوار ہو جائے تو عملہ مزاحمت نہ کرے، کیونکہ مزاحمت نہ کرنا رضامندی نہیں ہوگی۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ امریکی پرچم بردار تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے وقت ایران کے علاقائی پانیوں سے زیادہ سے زیادہ فاصلہ رکھیں، بشرطیکہ نیویگیشن کی حفاظت متاثر نہ ہو۔ مشرق کی جانب سفر کے دوران جہازوں کو عمان کے علاقائی پانیوں کے قریب سے گزرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
امریکا کی آبنائے ہرمز میں جہازوں کے لیے نئی ہدایات سامنے آ گئیں
1 ماہ قبل