ترکیہ خبر

آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت ناقابلِ قبول، جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور ہوگی: ایران

آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت ناقابلِ قبول، جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور ہوگی: ایران

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے نئے بحری انتظام میں کسی بھی امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر مبنی بیانیے کو مسترد کرتا ہے۔ابراہیم عزیزی کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کسی بھی صورت میں امریکی قیادت یا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر حقیقی بیانات کے ذریعے نہیں چلائے جا سکتے، کیونکہ یہ محض بیان بازی کا میدان نہیں ہے۔