ترکیہ خبر

امریکا کی ایران کو اسلحہ سپلائی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں

امریکا کی ایران کو اسلحہ سپلائی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں

وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق چودہ افراد اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کے ہتھیاروں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنانا ہے، جس میں مختلف ادارے اور عناصر شامل ہیں۔امریکی حکام کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والے اہداف میں ایرانی طیارے بھی شامل ہیں جبکہ ایران، ترکی اور متحدہ عرب امارات میں موجود عناصر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایران کے اسلحہ نیٹ ورک کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے کی گئی ہے۔