ترکیے خبر

امریکا جرمنی سے پانچ ہزار فوجی واپس بلانے کا فیصلہ

امریکا جرمنی سے پانچ ہزار فوجی واپس بلانے کا فیصلہ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کی واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے فوجیوں کے انخلا کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران جنگ کے معاملے پر امریکا اور یورپی ممالک کے درمیان اختلافات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی سے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کی دھمکی بھی دی تھی، جس کی وجہ ان کا جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ سخت جملوں کا تبادلہ بتایا جاتا ہے۔جرمن چانسلر نے ایران کی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں امریکا کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی۔پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق امریکی فوجیوں کی واپسی کا عمل آئندہ چھ سے بارہ ماہ کے دوران مکمل کیا جائے گا۔