ترکیہ خبر

امریکا کا ایران پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، تیل پابندیوں میں نرمی ختم

امریکا کا ایران پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، تیل پابندیوں میں نرمی ختم

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر عائد تیل کی پابندیوں میں دی گئی عارضی نرمی میں توسیع نہیں کی جائے گی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندر میں موجود ایرانی تیل کی فروخت کے لیے جاری کیا گیا قلیل مدتی اجازت نامہ 19 اپریل کو ختم ہو رہا ہے اور اسے مزید بڑھایا نہیں جائے گا۔حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنا ہے تاکہ اس کی معاشی سرگرمیوں کو محدود کیا جا سکے۔امریکی وزارت خزانہ نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ وہ ایسے غیر ملکی مالیاتی اداروں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہے جو ایران کی سرگرمیوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔