بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ ناکام، امریکا کا تنقیدی موقف سامنے آگیا

2 ماہ قبل
بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ ناکام، امریکا کا تنقیدی موقف سامنے آگیا

واشنگٹن( کامرس ڈیسک) امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹ نک نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ ناکام ہونے کی بنیادی وجہ بھارتی قیادت کی ہٹ دھرمی اور مذاکرات میں سنجیدگی کی کمی رہی۔ان کے بقول، مذاکرات کے دوران پیش رفت ممکن نہ ہو سکی کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے درمیان براہِ راست رابطہ نہیں ہو سکا۔ لٹ نک نے کہا کہ مودی دبا اور گھبراہٹ کا شکار تھے اور انہوں نے فون کرنے سے گریز کیا۔رپورٹس کے مطابق امریکا نے بھارت کے بجائے انڈونیشیا، فلپائن اور ویتنام کے ساتھ تجارتی معاہدے طے کر لیے ہیں، جسے ماہرین بھارت کے لیے ایک بڑا سفارتی دھچکا قرار دے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ماضی میں بھارت کی معیشت کو کمزور قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ممکنہ طور پر 500 فیصد تک ٹیرف بھارت کی معیشت پر شدید دبا ڈال سکتا ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ناکام سفارت کاری اور غیر مثر خارجہ پالیسی کا براہِ راست اثر بھارتی عوام پر پڑ رہا ہے، اور مہنگائی، بے روزگاری اور تجارتی دبا میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔