پیرس( مانیٹرنگ ڈیسک)پیرس میں امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل اور شام کے اعلی سطحی حکام کے درمیان اہم مذاکرات منعقد ہوئے ہیں، جن کی تصدیق تینوں ممالک نے مشترکہ بیان کے ذریعے کر دی ہے۔ یہ ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ وسطی میں امن کے وژن کے تحت منعقد کی گئی۔مشترکہ بیان کے مطابق مذاکرات میں شام کی خودمختاری اور علاقائی استحکام کے احترام کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں تعاون اور خوشحالی کے امکانات پر تفصیلی غور کیا گیا۔فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں مستقل سکیورٹی اور پائیدار استحکام کے لیے مشترکہ انتظامات کی جانب پیش رفت کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے امریکہ کی نگرانی میں ایک مشترکہ رابطہ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے، فوجی کشیدگی میں کمی اور سفارتی روابط کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گا۔واشنگٹن نے ان پیش رفتوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ امریکہ مشرقِ وسطی میں دیرپا امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں کے تحت ان معاہدات پر عمل درآمد کی مکمل حمایت کرتا رہے گا۔
امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل شام امن مذاکرات آگے بڑھ گئے
2 ماہ قبل