امریکا کی 3 مشرق وسطیٰ ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے مشرق وسطیٰ کے تین ممالک کو مجموعی طور پر 2.27 ارب ڈالر مالیت کے فوجی سازوسامان اور دفاعی خدمات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی۔منظوری کے تحت متحدہ عرب امارات کو 1.04 ارب ڈالر کے عوض 10 ہزار اے پی کے ڈبلیو ایس ٹو پریسیژن گائیڈنس سسٹمز اور متعلقہ سازوسامان فراہم کیا جائے گا۔امریکا نے کویت کے لیے 400 ملین ڈالر مالیت کے پیٹریاٹ میزائل نظام کی مرمت اور واپسی سے متعلق خدمات کی فروخت کی بھی منظوری دی ہے۔مصر کو 832 ملین ڈالر مالیت کے جیولن میزائل نظام فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق تینوں مجوزہ دفاعی معاہدوں کی مجموعی مالیت تقریباً 2.27 ارب ڈالر ہے۔