خارکیف پر روسی فضائی حملہ، 6 افراد ہلاک، 59 زخمی

خارکیف پر روسی فضائی حملہ، 6 افراد ہلاک، 59 زخمی

کیف( مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف میں روسی فضائی حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق خارکیف کے مختلف علاقوں میں 3 بم گرائے گئے، جس کے باعث رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ بمباری سے اپارٹمنٹس، بالکونیوں اور عمارتوں کے شیشے تباہ ہوگئے۔روسی حملوں کے دوران خارکیف میں گودام بھی متاثر ہوئے۔ امدادی کارکنوں نے ملبے سے لاشیں نکال لیں جبکہ متاثرہ عمارتوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.