آذربائیجان اور روس کا تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے نائب وزیراعظم شاہین مصطفی یوف کی سربراہی میں وفد کے دورۂ روس کے دوران روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں آذربائیجان اور روس کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کی موجودہ صورتحال اور اسے مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور عملی تعاون بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح کے باقاعدہ رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات کے دوران تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ صنعت، توانائی، زراعت، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں شراکت داری کے امکانات بھی زیر بحث آئے۔فریقین نے اعلیٰ سطح پر طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ آذربائیجان اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون سے متعلق بین الحکومتی کمیشن کے 16 اپریل کو زنگیلان میں ہونے والے 24ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔