آذربائیجان کے صدر سے ملائیشیا کی نئی سفیر کی ملاقات
باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے ملائیشیا کی نئی مقرر کردہ سفیر ازنیفاہ اسناریہ بنتی عبدال غنی کو ملاقات کے دوران سفارتی اسناد پیش کرنے پر خوش آمدید کہا۔ملاقات میں صدر الہام علی یوف نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے اقتصادی تعاون کو سیاسی روابط کے ہم پلہ بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے توانائی، سرمایہ کاری، سیاحت اور دیگر شعبوں میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے ساتھ فعال سیاسی رابطے جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی بات کی۔آذربائیجان کے صدر نے مختلف سطحوں پر دونوں ممالک کے وفود کے باہمی دوروں کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم قرار دیتے ہوئے ملائیشیا کی سفیر کے لیے سفارتی ذمہ داریوں میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔