مکہ اتحاد اجلاس، سعودی دفاع اور یمن کشیدگی پر سفارتی حل زیر بحث
استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان پر مشتمل مکہ اتحاد کے رکن ممالک نے سعودی عرب کے دفاع کے لیے ممکنہ تعاون اور یمن سے متعلق کشیدگی کے پُرامن اور سفارتی حل کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا ہے۔ہاکان فیدان نے مکہ اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اجلاس یمن اور سعودی عرب سے متعلق حالیہ پیش رفت کے تناظر میں طلب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ایک جانب سعودی عرب کے دفاع کے لیے ممکنہ تعاون اور دوسری جانب مسئلے کو مذاکرات اور پُرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ترک وزیر خارجہ کے مطابق سعودی عرب نے مسئلے کے حل کے لیے انتہائی تعمیری طرزِ عمل اختیار کیا ہے اور اجلاس کے شرکا کو ریاض کا مؤقف براہِ راست سننے کا موقع بھی ملا۔ہاکان فیدان نے بتایا کہ شرکا نے اس معاملے پر اپنی بعض آرا بھی پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس حوالے سے واضح عزم کا اظہار کیا ہے اور اسی عزم کے تحت اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے ہیں۔