تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کے لیے تاحال رضامندی ظاہر نہیں کی ہے، جس سے سفارتی عمل میں غیر یقینی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے واضح کیا ہے کہ جب تک دونوں فریق ایک مشترکہ فریم ورک پر متفق نہیں ہوتے، مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ طے نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ ایران بین الاقوامی قانون سے کسی استثنیٰ کو قبول نہیں کرے گا اور نہ ہی اپنے بنیادی حقوق سے دستبردار ہوگا۔امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سعید خطیب زادہ نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع ممکن ہے، تاہم یہ صرف اسی صورت میں ہو سکتی ہے جب مذاکرات برابری کی بنیاد پر کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے مذاکرات کے عمل پر رضامندی اس لیے ظاہر کی ہے کیونکہ بات چیت کے علاوہ کوئی متبادل راستہ موجود نہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران آخری گولی اور آخری فوجی تک اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ایران امریکا مذاکرات کے اگلے دور پر غیر یقینی صورتحال، تہران کا سخت مؤقف
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں