اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد( تر کیہ خبر) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ قائم مقام سیکرٹری خارجہ سفیر نبیل منیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق انتونیو گوتریس صدر مملکت، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں خطے سمیت عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔حکام کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی بریفنگ میں بھی شرکت کریں گے۔ ان کا دورہ اقوام متحدہ کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو اجاگر کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان 6 سے 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ وہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔