پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کر رہی ہے، ریاست کو یرغمال نہیں بننے دیں گے: اختیار ولی

پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کر رہی ہے، ریاست کو یرغمال نہیں بننے دیں گے: اختیار ولی

اسلام آباد( تر کیہ خبر) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ تحریک انصاف انتشار کی سیاست کر رہی ہے اور پشتون کارڈ استعمال کرکے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔اختیار ولی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ دو برس کے دوران دہشت گردی کے ہزاروں واقعات پیش آچکے ہیں، جبکہ صوبے میں انسدادِ دہشت گردی محکمہ کے پاس ہتھیاروں کی بھی کمی ہے۔بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ حکومت مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے اور مذاکرات کے ذریعے اپوزیشن کے ساتھ معاملات حل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم تحریک انصاف نے جان بوجھ کر مذاکرات کو سبوتاژ کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ اس کی ترجیحات میں اپنے شہدا کے جنازے بھی شامل نہیں۔ خیبر پختونخوا کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور صوبے میں 15 برس سے کرپشن کا بازار گرم ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.