اقوام متحدہ کا ایران میں مظاہرین پر تشدد پر تشویش کا اظہار

2 ماہ قبل
اقوام متحدہ کا ایران میں مظاہرین پر تشدد پر تشویش کا اظہار

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد اور طاقت کے استعمال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ کارروائیوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، اور آزادی اظہار، پرامن احتجاج اور آزادی اجتماع کے بنیادی حقوق کا احترام یقینی بنایا جانا چاہیے۔سیکرٹری جنرل نے ایرانی حکام سے کہا کہ وہ ضبط کا مظاہرہ کریں اور غیر ضروری طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے زور دیا کہ ایران میں مواصلاتی سہولیات بحال کی جائیں اور معلومات تک عوام کی رسائی یقینی بنائی جائے۔