یوکرین میں امن معاہدے کے بعد برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ فوجی تعیناتی

2 ماہ قبل
یوکرین میں امن معاہدے کے بعد برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ فوجی تعیناتی

پیرس( مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے دارالحکومت میں یوکرین کے اتحادی ممالک کے اجلاس کے اختتام پر برطانیہ اور فرانس نے یوکرین میں امن معاہدے کے بعد فوجی تعیناتی پر اتفاق کر لیا ہے۔اجلاس میں 27 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی اور یوکرین میں جاری روسی جارحیت اور جنگ بندی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے فیصلے کے مطابق، یوکرین کی سلامتی کی ضمانت دینے کے لیے کثیرالقومی فورس تعینات کی جائے گی تاکہ ممکنہ روسی حملوں کو روکا جا سکے۔فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے مستحکم اقدامات ضروری ہیں اور فرانس یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے وضاحت کی کہ انٹرنیشنل فورس یوکرین کی مسلح افواج کو منظم کرنے اور امن قائم کرنے میں مدد کرے گی۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے پیشرفت کو امن کی جانب اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ یہ صرف روس کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے بعد ممکن ہوگا۔ امریکی حکام نے بھی اس بات پر زور دیا کہ کثیرالقومی فورس کی تعیناتی سے روس کو دوبارہ حملے کا موقع نہیں ملے گا۔