انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

2 ماہ قبل
انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

ہرارے ( سپورٹس ڈیسک) انڈر 19 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس وقت انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔میچ کے 16 اوورز کے بعد انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ہم نے زمبابوے کی کنڈیشنز دیکھ کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، اور یہاں ٹرائی سیریز کھیلنے سے ہمیں حالات سمجھنے میں مدد ملی۔دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان نے کہا کہ وہ دونوں وارم اپ میچ جیت کر آئے ہیں، جس سے ٹیم بہتر پوزیشن میں ہے، اور میچ میں دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔