ترکی کے پہلے مقامی مواصلاتی سیٹلائٹ ترکسات 6A کی خلا میں کامیاب کارکردگی جاری

ترکی کے پہلے مقامی مواصلاتی سیٹلائٹ ترکسات 6A کی خلا میں کامیاب کارکردگی جاری

انقرہ( ویب ڈیسک) ترکی کے پہلے مقامی سطح پر تیار کردہ مواصلاتی سیٹلائٹ ترکسات 6A نے 9 جولائی 2024ء کو لانچ ہونے کے بعد خلا میں اب تک 192 ملین کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کر لیا ہے۔ترکی کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورال اوغلو نے انادولو ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ یہ سیٹلائٹ اپریل 2025ء سے باقاعدہ تجارتی سروس میں شامل ہے اور بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ترکی کی خلائی اور مواصلاتی صلاحیتوں میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ ترکسات 7A منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکسات 6A کو سینکڑوں ترک انجینئرز، محققین اور مقامی کمپنیوں کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، جن میں سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (TÜBİTAK) اسپیس ٹیکنالوجیز انسٹی ٹیوٹ، اسیلسان، سی ٹیک اور ترکسات شامل ہیں۔وزیر کے مطابق یہ سیٹلائٹ 42 ڈگری مشرقی مدار میں اب تک 437 دن (10,416 گھنٹے) کامیابی سے خدمات انجام دے چکا ہے اور ترکی کی سیٹلائٹ مواصلاتی صلاحیت کو عالمی سطح پر مزید مضبوط بنا رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ترکسات 6A نہ صرف مغربی بلکہ مشرقی خطوں تک بھی کوریج فراہم کرتا ہے، جس میں بھارت، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا جیسے ممالک شامل ہیں۔اس توسیع کے بعد ترکسات سیٹلائٹس کی مجموعی رسائی دنیا کی تقریباً 5 ارب آبادی تک بڑھ گئی ہے، جو پہلے 3.5 ارب تھی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.