انقرہ( سپورٹس ڈیسک) ترکیہ کے فٹ بال شائقین کے طویل انتظار کا خاتمہ ہو گیا کیونکہ ترکیہ نے 24 سال بعد فیفا ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ترکیہ نے منگل کو پلے آف فائنل میں کوسوو کے خلاف 1-0 سے فتح حاصل کی، جس کے ساتھ ہی عالمی فٹ بال کے سب سے بڑے ایونٹ کے لیے اپنی جگہ یقینی بنائی۔ ترکیہ آخری بار 2002 میں ورلڈ کپ میں شریک ہوا تھا۔شائقین نے اس تاریخی کامیابی پر جشن منایا اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، جبکہ عالمی فٹ بال حلقوں میں ترکیہ کی واپسی کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔اسی دوران عراق نے انٹر کنفیڈریشن پلے آف میں بولیویا کو 2-1 سے شکست دے کر 40 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا، عراق اس سے قبل 1986 میں میکسیکو میں ورلڈ کپ میں شریک ہوا تھا۔