واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے تیل کے حوالے سے واضح روڈ میپ پیش کیا ہے، جس کے تحت عبوری اتھارٹی سے 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا منتقل کیا جائے گا۔صدر ٹرمپ کے مطابق یہ تیل پابندیوں کے دائرے میں امریکا پہنچایا جائے گا اور اسٹوریج شپوں کے ذریعے امریکی بندرگاہوں تک لے جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تیل مارکیٹ میں فروخت ہو گا اور حاصل شدہ آمدن ان کے کنٹرول میں رہے گی۔ٹرمپ نے انرجی سیکرٹری کرس رائٹ کو منصوبے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت بھی کی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سفارتکاری پہلے ترجیح ہے، تاہم دبا قائم رکھنے کے اقدامات بھی جاری رہیں گے۔
ٹرمپ کا وینزویلا کے تیل پر کنٹرول، 30-50 ملین بیرل امریکا منتقل کیے جائیں گے
2 ماہ قبل