ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان ایران افزودگی بند کرے

1 ماہ قبل
ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان ایران افزودگی بند کرے

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران کو کسی بھی سطح پر یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی، چاہے وہ شرح 20 فیصد ہو یا اس سے زیادہ۔جنیوا میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے اگلے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کو سویلین مقاصد کے نام پر بھی یورینیم افزودگی کی اجازت دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افزودگی کی کوئی بھی سطح قابل قبول نہیں ہوگی۔انہوں نے ریاست Texas کے ساحلی شہر Corpus Christi میں ایک تقریب سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران معاشی ترقی کا خواہاں ہے، لیکن اس کے پاس تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور اسے اس مقصد کے لیے یورینیم افزودگی کی ضرورت نہیں۔صدر ٹرمپ نے تہران پر الزام عائد کیا کہ وہ مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔ ان کے بقول یہ صورتحال افسوسناک ہے اور اس سے بات چیت کے عمل پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔انہوں نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ 20 فیصد افزودگی ہوگی اور نہ 30 فیصد۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے سویلین استعمال کا مؤقف پیش کیا جاتا ہے، تاہم امریکا اس دعوے کو تسلیم نہیں کرتا۔صدر ٹرمپ نے مذاکراتی پیش رفت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکا اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور افزودگی کے معاملے پر سخت پالیسی برقرار رکھے گا۔