واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کو آگاہ کیا ہے کہ اگر امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے خلاف اسرائیلی حملوں کی حمایت کریں گے۔ذرائع کے مطابق یہ آپشن گزشتہ دسمبر میں فلوریڈا کے مارالاگو ریزورٹ میں ہونے والی ملاقات کے دوران زیرِ غور آیا۔ امریکی فوج اور انٹیلی جنس حکام نے اس پر داخلی مشاورت شروع کر دی ہے تاکہ اسرائیل کو طیاروں کی ایندھن بھرائی اور دیگر لاجسٹک معاونت فراہم کی جا سکے۔نیتن یاھو نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ایران کے جوہری انفراسٹرکچر کا مکمل خاتمہ اور بیلسٹک میزائلوں کی رینج کو 300 کلومیٹر تک محدود کرنا لازمی ہے، جبکہ ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کو ناکام بنانا اصل مقصد ہونا چاہیے۔
ٹرمپ ایران مذاکرات ناکام پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کریں گے: اسرائیلی وزیر اعظم
1 ماہ قبل