واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے مطابق مغربی کنارے میں استحکام اسرائیل کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔عہدیدار کے مطابق فلسطینی علاقوں میں امن و استحکام خطے میں قیامِ امن کے امریکی مقصد کے مطابق ہے، اسی لیے امریکا ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرتا جو کشیدگی میں اضافہ کریں۔دوسری جانب برطانوی حکومت نے اسرائیلی کابینہ کے اس متنازع فیصلے کی مذمت کی ہے جس میں مغربی کنارے پر قبضے کو وسعت دینے کی بات کی گئی تھی۔