ٹرمپ کا حماس سے فوری اسلحہ ترک کرنے کا مطالبہ

1 ماہ قبل
ٹرمپ کا حماس سے فوری اسلحہ ترک کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا اسلحہ فوری اور مکمل طور پر چھوڑ دے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر کہا کہ ’’کونسل آف پیس‘‘ (امن کونسل) لامحدود صلاحیتوں کی حامل ہے۔صدر ٹرمپ کے مطابق گزشتہ اکتوبر میں غزہ میں تنازع ختم کرنے کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا گیا، جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ اس کے بعد انسانی امداد کی ترسیل میں تیزی سے سہولت فراہم کی گئی اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنایا گیا۔ڈیووس، سوئٹزرلینڈ میں 22 بانی ارکان نے ’’کونسل آف پیس‘‘ کے باضابطہ قیام کا جشن منایا اور غزہ کے شہریوں کے لیے عالمی امن کا وژن پیش کیا۔