ٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ میں مقاصد کی تکمیل کے قریب ہونے کا دعویٰ

3 دن قبل
ٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ میں مقاصد کی تکمیل کے قریب ہونے کا دعویٰ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے بارے میں قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ بنیادی سٹریٹیجک مقاصد مکمل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔صدر ٹرمپ نے بدھ کو بتایا کہ گذشتہ چار ہفتوں میں امریکی مسلح افواج نے میدان جنگ میں تیز، فیصلہ کن اور زبردست فتوحات حاصل کی ہیں، جو کم ہی لوگوں نے پہلے دیکھی ہوں گی۔ انہوں نے امریکی افواج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتوحات ایران کے خلاف جنگ میں اہم سنگ میل ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ خلیجی عرب اتحادیوں اور اسرائیل کو نقصان یا ناکامی کا شکار نہیں ہونے دے گا۔ امریکی فوجی کارروائیوں کے 32 دن بعد صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران واقعی اب کوئی خطرہ نہیں رہا اور آنے والے چند ہفتوں میں امریکی فوج مزید شدید حملے کرے گی، جس سے ایران کو اپنی ابتدائی حالت میں واپس لے جایا جائے گا۔