واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی مبینہ ناکہ بندی کے باعث تہران کو روزانہ تقریباً 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، جس سے خطے میں جاری کشیدگی کے دوران ایران پر دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔صدر ٹرمپ نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاشی نقصان ایران کی معیشت کو شدید کمزور کر رہا ہے اور جب تک کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوتا، یہ صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی نقصانات کسی بھی ملک کے لیے طویل مدت تک برداشت کرنا ممکن نہیں ہوتا، اس لیے ایران کو صورتحال پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ٹرمپ نے بعض امریکی میڈیا اداروں پر بھی تنقید کی اور الزام لگایا کہ وہ اس معاملے کو امریکا مخالف پروپیگنڈا کے طور پر پیش کر رہے ہیں اور حقائق کو توڑ مروڑ کر دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آبنائے ہرمز تنازع میں ایران کو یومیہ 500 ملین ڈالر نقصان ہوا، ٹرمپ کا دعویٰ
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں