واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایک زبردست فوجی طاقت ایران کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور ایران کے ساتھ لین دین کرنے والے کسی بھی فریق پر 25 فیصد ٹیرف جلد نافذ کر دیا جائے گا۔امریکی حکام کے مطابق طیارہ بردار بحری جہاز "ابراہام لنکن"، تباہ کن جہاز اور جنگی طیارے ایشیا بحر الکاہل سے مشرق وسطیٰ روانہ ہو چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے نئی فوجی کارروائی سے بچنے کی امید ظاہر کی، تاہم یہ اقدامات ایران میں احتجاجی مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن اور بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں کیے جا رہے ہیں۔گزشتہ برس جون 2025 میں امریکہ نے ایرانی جوہری پروگرام پر فضائی کارروائی کی تھی۔ صدر ٹرمپ نے انٹرویو میں واضح کیا کہ ایران دوبارہ جوہری کام کرنے کی کوشش کرے گا تو امریکہ فوری کارروائی کرے گا۔