واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی قیادت نے ایران پر حملہ نہ کرنے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے مؤخر رکھے جائیں۔صدر ٹرمپ کے مطابق جنگ بندی اس وقت تک برقرار رکھی جائے گی جب تک مذاکراتی عمل مکمل نہیں ہو جاتا اور ایران کی جانب سے تجاویز پیش نہیں کی جاتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کو ناکہ بندی جاری رکھنے اور ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔دوسری جانب ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر مہدی محمدی نے امریکی صدر کے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اس اعلان کی کوئی اہمیت نہیں اور ایران کے خلاف ناکہ بندی دراصل بمباری کے مترادف ہے، جس کا جواب فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جانا چاہیے۔
ٹرمپ نے شہباز شریف اور سید عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا اعلان
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں