ٹرمپ کا رضا پہلوی سے ملاقات پر محتاط اور انتظار کا فیصلہ

2 ماہ قبل
ٹرمپ کا رضا پہلوی سے ملاقات پر محتاط اور انتظار کا فیصلہ

واشنگٹن( مانیٹرن ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلا وطن سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی سے ممکنہ ملاقات کے معاملے پر فی الحال محتاط طرزِ عمل اختیار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی باضابطہ سفارتی پیش رفت سے قبل حالات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔بدھ کی شام صحافیوں سے گفتگو کے دوران اس حوالے سے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ رضا پہلوی کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رضا پہلوی ایک اچھے انسان ہیں، تاہم موجودہ مرحلے پر بطور صدر امریکہ ایسی ملاقات کو مناسب نہیں سمجھتے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ جاننا اہم ہے کہ ایران کے عوام کی حقیقی ترجمانی کرنے والا رہنما کون سامنے آتا ہے، اسی لیے اس معاملے میں عجلت سے کام لینا درست نہیں ہوگا۔