ٹرمپ انتظامیہ نے خفیہ طور پر ہزاروں اسٹارلنک آلات ایران بھیج دیے

1 ماہ قبل
ٹرمپ انتظامیہ نے خفیہ طور پر ہزاروں اسٹارلنک آلات ایران بھیج دیے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ صدر کی انتظامیہ نے خفیہ طور پر ہزاروں اسٹارلنک آلات ایران بھیجے تاکہ تہران کی جانب سے انٹرنیٹ پابندیوں میں سختی کے بعد مخالفین کا رابطہ بحال رکھا جا سکے۔حکام کے مطابق امریکا نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سسٹم کے تقریباً 6 ہزار آلات ایران کے اندر اسمگل کیے۔ امریکی اخبارThe Wall Street Journal کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ واشنگٹن نے براہِ راست ایران کو اسٹارلنک آلات بھیجے ہیں، یہ اقدام حالیہ بدامنی کی لہر کو کچلنے اور انٹرنیٹ سروسز پر سخت پابندیوں کے بعد کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ مہینوں میں تقریباً 7 ہزار اسٹارلنک آلات خریدے تھے تاکہ نظام مخالف کارکنوں کو انٹرنیٹ بندش کے باوجود رابطہ برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔ صدر ٹرمپ ان ترسیلات سے باخبر تھے، تاہم حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا انہوں نے یا کسی اور اعلیٰ عہدیدار نے اس منصوبے کی براہِ راست منظوری دی تھی۔