کوئٹہ( ترکیہ خبر) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے ردّالفتنہ آپریشن کے دوران علاقے کے بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے اور ریاست کے سامنے سرنڈر کر دیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھائی میر آفتاب بگٹی اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کوششیں کامیاب رہیں، جس کے نتیجے میں دہشت گرد، لوٹ مار اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے گروہوں نے ریاست کے سامنے مکمل ہتھیار ڈال کر اپنی پیش قدمی ختم کر دی۔میراک خان چکرانی نے 25 ساتھیوں کے ہمراہ ریاست کے سامنے سرنڈر کیا اور اپنے تمام ہتھیار سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیے۔