خلیج( ماینٹرنگ ڈیسک) عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے بھارت کے تیل بردار دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روک دیا۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئل ٹینکرز کو روکنے کے دوران ایرانی گن بوٹس کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی، جبکہ ان بحری جہازوں پر تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی تیل لدا ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے خاتمے تک اسٹریٹجک آبی گزرگاہ پر سخت کنٹرول برقرار رکھا جائے گا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکا ایرانی بندرگاہوں کی مبینہ ناکہ بندی کے ذریعے بحری قزاقی کر رہا ہے، اور آبنائے ہرمز کی نگرانی و انتظام ان کی افواج کے پاس ہے۔رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا تھا، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی بدستور جاری رہے گی، جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔
آبنائے ہرمز میں کشیدگی، ایرانی پاسداران انقلاب پر بھارتی آئل ٹینکرز کو روکنے کا الزام
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں