ایران کے ساتھ مذاکرات عمان منتقل، ایٹمی معاملے تک محدود

2 ماہ قبل
ایران کے ساتھ مذاکرات عمان منتقل، ایٹمی معاملے تک محدود

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ اور ایران کے درمیان متوقع براہِ راست مذاکرات کا مقام ابہام کا شکار ہو گیا ہے، کیونکہ ایرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ تہران نے مذاکرات کو استنبول سے سلطنت عمان منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران نے شرط رکھی ہے کہ بات چیت صرف ایٹمی معاملے تک محدود رہے اور خالصتاً ایرانی و امریکی فریقین کے درمیان ہو۔عرب ذرائع کے مطابق ' ویب سائٹ نے رپورٹ کیا کہ مذاکرات آئندہ جمعہ کو سلطنت عمان میں ہونے کی توقع ہے۔ امریکی انتظامیہ نے ایرانی درخواست منظور کر لی ہے، تاہم دیگر عرب اور اسلامی ممالک کی شرکت کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ ان کی انتظامیہ ایرانی فریق کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے اور سابقہ مواقع ضائع ہونے کے بعد سخت اقدامات کیے گئے، جن میںمڈ نائٹ ہیمر آپریشن بھی شامل تھا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران دوبارہ حملہ دہرانا نہیں چاہتا بلکہ اب مذاکرات کے لیے تیار دکھائی دیتا ہے۔