نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان (یوناما) نے افغان طالبان کے زیرِ اقتدار ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویشناک رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں جاری ہیں اور ریاستی جبر و عوامی آزادیوں پر سخت پابندیاں برقرار ہیں۔یوناما کے مطابق طالبان حکومت میں آزاد صحافت اور میڈیا پر قدغنیں برقرار ہیں اور حالیہ مہینوں میں ان پابندیوں میں شدت بھی آئی ہے۔ صحافی دھمکیوں، گرفتاریوں اور سنسرشپ کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے باعث آزاد معلومات تک رسائی متاثر ہو رہی ہے۔رپورٹ میں طالبان کے عام معافی کے دعوے بھی چیلنج کیے گئے ہیں۔ سابق حکومتی اہلکار اور سیکیورٹی فورسز کے ارکان اب بھی نشانہ بنائے جا رہے ہیں، جو اعلان کردہ پالیسیوں کے برخلاف ہے۔
طالبان افغانستان میں انسانی حقوق کو شدید متاثر کررہےہیں:یوناما رپورٹ
1 ماہ قبل