اسلام آباد( ترکیہ خبر) بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاک افواج نے مؤثر کارروائیاں کیں۔قلم سیف اللہ، نوشکی اور چمن میں 16 زمینی حملے اور 25 فائر ریڈ مقامات پر ناکام بنا دیے گئے۔ افغان طالبان کے 27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان نارتھ کا ایک جوان شہید جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔خیبر پختونخوا میں 12 فائر ریڈ مقامات پر کارروائیاں کی گئیں اور افغان طالبان کے 40 کارندے ہلاک ہوئے، زمینی حملہ ناکام بنایا گیا۔پاک فضائیہ نے ننگرہار میں ایمونیشن ڈپو اور ڈرون اسٹوریج تباہ کرتے ہوئے خوگانی بیس کو بھی نشانہ بنایا۔ آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 435 طالبان ہلاک، 630 زخمی، 188 چیک پوسٹیں تباہ اور 31 پر قبضہ حاصل کیا گیا۔پاک افواج دشمن کے ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور 51 فضائی اہداف کو بھی مؤثر طریقے سے نشانہ بنا چکی ہیں۔ فالو اپ آپریشنز جاری ہیں۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں افغان طالبان حملے ناکام، کئی ہلاک زخمی
1 ماہ قبل