پیٹرولیم قیمتیں بڑھنے پر گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 7 فیصد اضافہ

پیٹرولیم قیمتیں بڑھنے پر گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 7 فیصد اضافہ

کراچی ( تر کیہ خبر) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے مال برداری کے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کیے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 88 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ ہوا، جس کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی اور مسلسل اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی اور اضافے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے، کیونکہ ٹرانسپورٹرز کے نزدیک یہ اقدام ناقابل قبول ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.