امیر تبلیغی جماعت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کرگئے، محسن نقوی کا اظہار افسوس
لاہور( ترکیہ خبر) امیر تبلیغی جماعت، استاذ الحدیث و استاذ العلماء اور امام التصوف حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کرگئے۔ وہ 2018 سے تبلیغی جماعت کی امارت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان کی نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا نذرالرحمٰن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار اہل خانہ اور تبلیغی جماعت کے اکابرین سے تعزیت کی ہے۔وزیر داخلہ نے مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نذرالرحمٰن نے اسلام کی تبلیغ اور ترویج کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔